‫ٹیکنو موبائل نے اپنے ٹیکنو کمون 15سیریز میں سونی کے 64MP کیمرہ کی خصوصیات کی تفصیل پیش کردیں۔

ہانگ کانگ،29اپریل،2020 /پی آرنیوزوائر / –موجودہ مارکیٹ میں 48MP کے عام کیمرے جو پکسل کو یکجاکرکے اور الگورتھم کو استعمال میں لاتے ہوئے سینسر کے اضافی ڈیٹا کوپروسس کرتے ہوئے بہترتصاویر کھینچتے ہیں،لیکن حالیہ دنوں میں متعارف کرائے گئے ٹکینو کمون 15سیریز سونی کے 64MP کیمرے سے بطور کمپیوٹیشنل سپورٹ لیس ہیں۔ٹیکنو موبائل کی افریقہ میں بہت زیادہ استعمال اور اثر کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ سمارٹ فون کے صارفین کی ایک بڑی تعداد فوٹو گرافی کے لیے اس بہترین ڈیوائس کا انتخاب کرے گی۔

عالمی سطح پر کچھ تکنیکی میڈیا کمپنیوں کا ماننا ہے کہ سمارٹ فون میں اعلی پکسل کی ٹیکنالوجی 2020s میں سمارٹ فون ٹیکنالوجی میں نئے ایجادات کی کنجی ہے۔سمارٹ فون کے صارفین کی بہترین اور اعلی پکسل کے لیے طلب لامحدود ہے اور صنعتکار لوگوں کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پکسل کی بہتری کے لیے اپنی بھر پور کوششیں کررہے ہیں۔TECNO CAMON 15

ٹیکنو کمون 15سیریز کے اعلی پکسل کے 64MP کیمرے کی اپنی صارفین کو فراہم کردہ فوائد

ہارڈوئیر کے حساب سے دیکھا جائے تو سونی کے کیمرے کے آلات،اپرچراور سینسر اس بات کو ممکن بناتے ہیں کہ تصویر کو اس سطح تک نمایاں کیاجائے جہاں تک پہلے دیکھا تک نہ گیاہو،اور چیزوں کو زوم کرنے سے جو خرابی تصویر میں پیداہوتی ہے اسے کم سے کم کیاجائےتاکہ پکسل کے فراہم کردہ اثرات کو بہتر بنایاجائے۔اس کے سینسر کےاعلی ڈیزائن کی خصوصیات اور اس کے سینسر کی شاندار تکنیکی صلاحیت سونی کے کیمرہ کو کیمرہ کی کارکردگی دکھانے میں بھر پور مدد دیتی ہے۔

ٹیکنو موبائل ہمیشہ سے سمارٹ فون کیمرہ کی ٹیکنالوجی کے لیے وقف رہاہے اور اس کے پاس اس ٹیکنالوجی کی وافر مقدار موجودہے۔اگر ٹیکنو اپنے خاص ہائی پکسل الگورتھم کو سونی کیمرے کے ساتھ سمارٹ فون کی فوٹو گرافی کو بہتر بنانے کے لیے یکجاکرے تو نتیجتاَ زوم کرنے سے تصویر کے نقوش کی خرابی کو کم سے کم کیا جائے گا اور پکسل کے مثبت اثر میں اضافہ ہوگا۔

64MP کیمرے کے ساتھ صارفین انتہائی حد تک زوم کرسکتے ہیں ،یہاں تک کہ اگر کوئی چیز 30میٹر کی دوری پر ہو تو اس کی بھی ہر زاویے سے تفصیل کو کھینچ کر دکھایا جائے گا۔صارفین چھوٹے حشرات تک کی ہر زاویے سے تفصیلی تصویر لے سکتے ہیں اور کی پیٹھ کی نرم جلد کو بھی دیکھ پائیں گے۔

یہ ایک اعلی اور بہترین تصوراتی ٹیکنالوجی ہے جسے فطرتی اور آسانی سے استعمال ہونے کے لیے ایک ایک خصوصیت کے حساب سے بنایا گیا ہے۔ کمون15سیریزسابقہ ماڈلز سے تصویری کارکردگی میں ہر زاویے سے بہتر ہورہی ہے اور سونی 64MP کے طاقتور کیمرے کو استعمال میں لاتے ہوئے یہ روشن اور تاریک دونوں پہلوؤں کو نمایاں کرتاہے اور ایک حقیقت سے قریب تر تصویر بناتاہے۔

ٹیکنو جب یہ موبائل متعارف کرائے تو بہترین کارکردگی کے ساتھ ایک تفریحی اور عام زندگی سے مطابقت رکھنے والے موبائل کی امید رکھیں۔

تصویر : https://photos.prnasia.com/prnh/20200429/2788361-1