‫ایکس سی ایم جی نے جنوب مشرقی ایشیا کے بی آر آئی ممالک کو ایل ڈبلیو 500 ایف این وہیل لوڈرز کے 100 یونٹس کا بڑا آرڈر دے دیا

ژوہوا، چین، 25 مئی 2021 / پی آر نیوز وائر/ — معروف چینی تعمیراتی مشینری مینوفیکچرر ایکس سی ایم جی (ایس ایچ ای:000425) نے اپریل کے آخر تک ایل ڈبلیو 500 ایف این وہیل لوڈر کے 100 سے زائد یونٹس جنوب مشرقی ایشیا کو روانہ کیے تاکہ خطے کی مختلف مقامی مارکیٹس میں اناج کے سلوز کی تعمیر میں مدد مل سکے۔

ایل ڈبلیو 500 ایف این وہیل لوڈر 5 ٹن کا ماڈل ہے جو اعلی کارکردگی، طویل العمری سروس اور پائیدار ساخت کی حامل ہے۔ یہ مختلف آپریٹنگ حالات کے لئے 15.8 ٹن کھدائی کی طاقت اور 15.6 ٹن ٹریکشن فورس کے ساتھ کام کرنے کا حامل ہے۔ ماڈل میں ضرورت کے مطابق کافی جگہ کے لئے 1,274 ملی میٹر لمبی ڈمپنگ رسائی اور 2,900 ملی میٹر وہیل بیس ہے جو قابل اعتماد ہونے کی ضمانت دیتا ہے۔

اسے باکس ٹائپ لے آؤٹ میں فرنٹ اور رئیر فریم کے ساتھ ہیوی ڈیوٹی لوڈ ڈیزائن کے ساتھ بنایا گیا ایل ڈبلیو 500 ایف این 11.5 کلومیٹر/گھنٹہ آپریشنل رفتار سے چلتا ہے۔ ایک چھوٹے موڑ والے رداس کے ساتھ ایڈجسٹ ایبل، لوڈ سینسنگ اسٹیرنگ لچک اور کارکردگی مہیا کرتا ہے۔

کلائنٹ بیرون ملک بزنس آپریشنز کی حامل ایک چینی کمپنی ہے، اور ایکس سی ایم جی شروع سے ہی اس کا اول ترین انتخاب رہا ہے۔ کمپنی اس سے قبل ایکس سی ایم جی لوڈرز کے 20 سے زائد یونٹس خرید چکی ہے تاہم معیار، کارکردگی اور لاگت کے بارے میں کئی مرتبہ بات کر چکی ہے۔

ایکس سی ایم جی کے چیئرمین اور سی ای او وَانگ مِن نے کہا کہ کاروباری نقطہ نظر سے ہمارے صارفین کا بنیادی مقصد منافع ہے۔ یعنی کم پیسوں سے زیادہ کام کروانا، لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ صارفین آلات کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ کریں گے اس کے برعکس بیرون ملک تعمیراتی منصوبوں میں مشینری کی فعالیت اور کارکردگی کے لیے سخت تقاضے ہیں۔

ایکس سی ایم جی برانڈ کے صارفین کی شناخت ‘اعلی درجے کی پائیدار’ کوالٹی کے ساتھ ساتھ اس کی جامع سروس، 24 گھنٹے سپورٹ، موثر اسپیئر پارٹس سپورٹ اور مقامی طور پر تربیت کی پیشکش کرنے والے آن سائٹ انجینئرز سے حاصل ہوتی ہے۔

سخت تعمیراتی ماحول اور پرزوں کے سنجیدہ استعمال سے نمٹنے کے لئے، ایکس سی ایم جی نے ایل ڈبلیو 500 ایف این لوڈرز کے 100 سے زائد یونٹس کو بہتر چیسیس پروٹیکشن فنکشن کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق اور مضبوط بنایا ہے،جس نے لوڈرز کے پورے زندگی کے چکر میں جامع حل فراہم کئے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ لوڈرز کے پہلے نمبر پر چینی برآمد کنندگان کی حیثیت سے ایکس سی ایم جی بین الاقوامی مارکیٹ میں برتری حاصل کرتی رہے گی اور کسٹمرز کے لئے قدر پیدا کرنے کے لئے صارف پر مرکوز فلسفے کی پاسداری کرتے ہوئے ہماری مصنوعات اور تکنیکی فوائد کو مزید مستحکم کرے گی۔

www.xcmg.com مزید تفصیلات کے لیئے برائے مہربانی وزٹ کیجیے:

یا ایکس سی ایم جی کے فیس بک، ٹوئیٹر، یوٹیوب، لنکڈن اور انسٹاگرام پیجز پر وزٹ کریں