ڈاؤلینس نے ’’پاکستانی برانڈ ‘‘ کی حیثیت سے بیرونی مارکیٹ میں اہم مقام حاصل کر لیا

ہوم اپلائنسز کی بہترین سہولیات کے ساتھ ڈاؤلینس ، دبئی میں منعقد ہونے والی بِگ 5
ایگزیبیشن میں شرکت کرنے والے کئی غیر ملکی صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا

کراچی (08دسمبر،2011) : مصنوعات کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے لیے ڈاؤلینس نے حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والی ایک ایگزیبیشن “Big 5″میں اپنی پروڈکٹس کی نمائش کی۔ ڈاؤلینس اس ایگزیبیشن میں واحد پاکستانی ہوم اپلائنس کمپنی تھی جس نے MENAکے خطے اور دوسرے افریقی ممالک سے ایگزیبیشن میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے والے غیر ملکی صارفین کو بے حد متاثر کیا۔مڈل ایسٹ اور افریقہ کے ممالک میں مصنوعات برآمد کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے، ڈاؤلینس نے اپنے ریفریجریٹر اور فریزرز کو ایگزیبیشن میں نمائش کے لیے پیش کیا۔

ڈاؤلینس نے 2009ء میں دبئی میں اپنا آفس قائم کیا جس کے تحت اس خطے میں ریفریجریٹرز، واشنگ مشینز ، چیسٹ فریزرز، ائیر کنڈیشنرز اور مائیکرو ویواوونز تیار اور فروخت کیے جاتے ہیں۔

بیرون ملک اپنی مصنوعات کے پھیلاؤ اور پذیرائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جناب حسن جمیل، ہیڈ آف سیلز اینڈ مارکیٹنگ ، ڈاؤلینس نے کہا کہ’’ہم دبئی میں بحثیت پاکستانی ہوم اپلائنسز کمپنی ، اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ دبئی آفس، دنیا بھر میں ڈاؤلینس کی مصنوعات کی تقسیم کے حوالے سے سب سے پہلا بین الاقوامی آفس ہے۔ ڈاؤلینس کی جانب سے کسی بھی بین الاقوامی نمائش میں یہ پہلی شرکت ہے جہاں ہم نے اپنی تمام جدید مصنوعات متعارف کروائی ہیں ۔ ہم مزید نئے کاروباری مواقعوں کو متعارف کروانے کے لیے دیگر خلیجی ممالک جیسا کہ سعودی عرب، بحرین، قطر، افریقہ اور مشرقی افریقہ خطوں کے مختلف مقامات وغیرہ کی طرف رخ کرنے کے متلاشی ہیں۔‘‘

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق، ڈاؤلینس ملک میں موجود 3,500برانڈز میں ساتواں سب سے زیادہ پسندکیا جانے والا پاکستانی برانڈ ہے۔ تحقیق سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ ڈاؤلینس کی مصنوعات ہر اس دوسرے گھر میں موجود ہیں ، جہاں ہوم اپلائنسز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ برانڈ پاکستان میں موجود تمام ہوم اپلائنسز برانڈ میں سے سے زیادہ ’’ریلائیبل اور جدید‘‘ تسلیم کیا جاتا ہے۔ ہم اپنی مصنوعات کا یہ ہی معیار بیرونی مارکیٹس میں بھی متعارف کروانا چاہتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے :
معراج عالم : 0321-2211106
دانش حسن : 0322-828809

Leave a Reply